لاہور میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر خاتون گرفتار

ملزمہ عائشہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی


ویب ڈیسک November 20, 2020
ملزمہ عائشہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی

پولیس نے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر خاتون کو گرفتار کرلیا۔

مرد ہو یا عورت قانون سب کے لئے برابر ہے۔ ملت پارک پولیس نے اسلحے کی سرعام نمائش اور ہوائی فائرنگ کی مرتکب خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمہ عائشہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ ملزمہ کے قبضہ سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان نے بروقت کارروائی اور ملزمہ کی گرفتاری پرایس ایچ او ملت پارک اور ٹیم کو شاباش دی۔