زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا شعیب اختر

بولنگ کی رفتار 100کرنے کیلیے ڈرگز کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جاتا لیکن میں نے کبھی کان نہیں دھرے، سابق پیسر


Sports Reporter November 24, 2020
بولنگ کی رفتار 100کرنے کیلیے ڈرگز کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جاتا لیکن میں نے کبھی کان نہیں دھرے، سابق پیسر۔ فوٹو: فائل

شعیب اختر نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا۔

سابق پیسر شعیب اختر نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا، بولنگ کی رفتار 100کرنے کیلیے ڈرگز کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جاتا لیکن میں نے کبھی کان نہیں دھرے۔

اینٹی نارکوٹکس کی تقریب میں انھوں نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ ڈرگز استعمال کرنے کی وجہ سے ایک انٹرنیشنل کرکٹر کا کیریئر ہی تباہ ہوگیا، انگلینڈ میں اسکینڈل سامنے آنے سے قبل محمد عامر کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی تھی مگر بری صحبت نے ان کو نقصان پہنچایا۔

مقبول خبریں