اداکارہ رباب ہاشم شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

ویب ڈیسک  منگل 24 نومبر 2020
اداکارہ رباب ہاشم نے انسٹا گرام پر مہندی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ فوٹو: فائل

اداکارہ رباب ہاشم نے انسٹا گرام پر مہندی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ فوٹو: فائل

 کراچی: معروف اداکارہ رباب ہاشم نے شادی کے بندھن میں بندھنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ضد، پیا من بھائے، ،منت، کم ظرف اور میرے محسن جیسے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رباب ہاشم ڈراموں کے بعد اب حقیقی زندگی میں بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا  رہی ہیں۔

سادگی اور معصومانہ انداز کی وجہ سے پہچانے جانے والی رباب ہاشم کی شادی کی تصدیق مسسز خان نے کی ہے جوکہ عام طور پر چینلز پر لڑکیوں کے روئیوں سے متعلق گفتگو کرتی نظر آتی ہیں لیکن وہ پیشے کے اعتبار سے میرج بیورو کا کام کرتی ہیں۔ انہوں نے فیس بک پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اداکارہ رباب ہاشم کے لئے اُن کے جوڑ کا لڑکا ڈھونڈ لیا ہے جس کا نام صہیب ہے، ساتھ ہی انہوں نے لڑکے کی تصویر بھی شیئر کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabab Hashim (@abbiehashim)

دوسری جانب رباب ہاشم کی جانب سے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جس میں وہ مایوں کا لباس زین تن کئے ہاتھوں میں مہندی لگائے اپنے روائتی انداز میں چہرے پر سادہ سی مسکراہت سجائے نظر آرہی ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے شادی کی تردید یا تصدیق تو نہیں کی لیکن لوگوں کی مباکباد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرنے جا رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔