ایچ ای سی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 25 نومبر 2020
2سالہ پروگرام میں داخلہ کرنے والی یونیورسٹیوں اور کالجوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

2سالہ پروگرام میں داخلہ کرنے والی یونیورسٹیوں اور کالجوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 2سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے پابندی کے باوجود 2سالہ بی اے، بی ایس ڈگری پروگرام میں داخلہ کرنے والی یونیورسٹیوں اور کالجوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ایچ ای سی نے دو سالہ ڈگری کی تصدیق کرنے سے بھی انکار کر دیا جب کہ ایچ ای سی نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے کے تحت 31دسمبر 2018کے بعد 2سالہ بی اے ڈگریوں میں داخلہ غیر قانونی تھا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔