اے این ایف نے پارسل میں چھپائی گئی 7 کلو ہیروئن برآمد

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 28 نومبر 2020
نجی کوریئرکمپنی کے دفترپر کارروائی کے دوران بیرون ملک پارسل کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی،ترجمان۔ فوٹو: فائل

نجی کوریئرکمپنی کے دفترپر کارروائی کے دوران بیرون ملک پارسل کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی،ترجمان۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ساڑھے 7 کلو سے زائد ہیروئن قبضے میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیاں کی گئیں، نجی کوریئرکمپنی کے دفترپر کارروائی کے دوران بیرون ملک پارسل کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے لندن کے لیے بک کروائے گئے پارسل میں موجود چوڑیوں میں ایک کلو 400گرام ہیروئن مہارت سے چھپائی تھی۔ ایک دوسری نجی کوریئر کمپنی پرکارروائی کے دوران پارسل سے 900گرام ہیروئن تحویل میں لی گئی،ہیروئن بچوں کے گارمنٹس میں چھپائی گئی تھی۔

ایک اورکارروائی کے دوران سپرہائی وے پر مشکوک کار سے 5کلو400 گرام ہیروئن برآمد کی گئی،جس کے دوران دوملزمان خان سلیم اورغلام ایوب کی گرفتاری کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔