- فواد نے امیدوں کا اجڑا چمن پھر آباد کر دیا
- گورنر سندھ کی کتے کو سرکاری پروٹوکول دینے سے متعلق وضاحت
- امریکا میں بڑی دہشت گردی کاخطرہ، ہائی الرٹ جاری
- گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
- بیوی کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے شوہر نے 18 خواتین کو قتل کردیا
- بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی
- وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے
- اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف
- جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی
- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات، چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کیس پر مزید کارروائی کرنی ہے یا نہیں، چیرمین نیب۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: چیئرمین نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون بیرسٹر سیف اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیب ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، نیب کی کارروائیاں قابل تشویش ہیں، تاجروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
سلیم مانڈی والا کے الزامات پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی سےمتعلقہ کیس کا ریکارڈ فوری طلب کرلیا ہے، جب کہ چیئرمین نیب نے کیس کا قانونی جائزہ لینے تک تاحکم ثانی مزید کارروائی روک دینے کا حکم دیا ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ تمام پارلیمنٹیرین کا قانون کے مطابق احترام کرتے ہیں، کیس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا، جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کیس پر مزید کارروائی کرنی ہے یا نہیں، نیب قانون کے مطابق سلیم مانڈوی والا سے ان کا موقف بھی معلوم کرے گا۔
چیئرمین نیب نے کورونا کے دوران کسی اسپتال سے ریکارڈ نہ طلب کرنے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا علاقائی بیورو کسی بھی اسپتال سے کیس کا ریکارڈ طلب نہیں کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔