پہلی سہ ماہی آئی ٹی برآمدات میں 4355 فیصد اضافہ ہوا

جولائی تا ستمبرآئی ٹی و آئی ٹی انیبلڈ سروسز سے379.251ملین ڈالر ترسیلات زرحاصل


Irshad Ansari December 01, 2020
سیکریٹری شعیب صدیقی کی زیرصدارت اجلاس،برآمدات بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ (فوٹو، فائل)

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 43.55 فی صد اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پچھلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 43.55 فی صد اضافہ ہواجبکہ جولائی تا ستمبر آئی ٹی و آئی ٹی انیبلڈ سروسز بشمول کمپیوٹر سروسز اور کال سنٹرز سے 379.251 ملین ڈالر ترسیلات زر حاصل ہوئی ہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی سیکریٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی کی زیرصدارت آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور پی ایس ای بی کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس ای بی کے مینجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصر نے پی ایس ای بی کے اقدامات اور کوششوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔