فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی علیحدگی اختیار کرلی؟

ویب ڈیسک  منگل 1 دسمبر 2020
فیروز خان اور علیزہ فاطمہ کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے

فیروز خان اور علیزہ فاطمہ کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے

 کراچی: معروف اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے شادی کے 2 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے اور دونوں اب الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فیروز خان نے اہلیہ علیزہ فاطمہ اور ان کی فیملی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے جب کہ علیزہ کی والدہ نے بھی فیروز خان سے متعلق تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Celeb-Tea (@celebtea3)

علیحدگی کی خبروں سے متعلق دونوں کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ سے جڑے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔ اداکار فیروز خان اور علیزہ فاطمہ نے 2 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سلطان فیروز ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فرحان سعید اور عروہ حسین کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ چند روز قبل گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔