ویرات کوہلی کیریئر میں پہلی مرتبہ سال میں ایک بھی ون ڈے سنچری نہ بنا پائے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 3 دسمبر 2020
کورونا وائرس سے متاثرہ رواں برس ویرات کوہلی نے مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس سے متاثرہ رواں برس ویرات کوہلی نے مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے۔ فوٹو: فائل

کینبرا: بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ سال میں ایک بھی ون ڈے سنچری نہیں بنا پائے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ رواں برس ویرات کوہلی نے مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے، انٹرنیشنل کیریئر کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب پورے سال میں وہ ایک بھی ون ڈے سنچری نہیں بنا پائے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ایڈن گارڈنز میں پہلی ون ڈے سنچری بنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔