نجی کمپنیوں کے منافع کا 5 فیصد ملازمین میں تقسیم کرنے کا قانون منظور

ویب ڈیسک  جمعـء 4 دسمبر 2020
فنڈ میں جمع شدہ رقم ورکرز کے لیے تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی، آرڈیننس

فنڈ میں جمع شدہ رقم ورکرز کے لیے تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی، آرڈیننس

 لاہور: نجی کمپنیوں کے منافع کا 5 فیصد ملازمین میں تقسیم کرنے کا قانون منظورکرلیا گیا ہے۔

گورنرپنجاب نے ورکرزپارٹیسپیشن ترمیمی آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی جس کے تحت تمام پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں سالانہ منافع کا 5 فیصد ورکرزمیں تقسیم کرنے کی پابند ہوں گی۔ انفرادی ادائیگیوں کے بعد کمپنیاں بقایا رقم ویلفیر فنڈ میں جمع کروانے کی پابند ہوں گی۔

آرڈیننس کے مطابق فنڈ میں جمع شدہ رقم ورکرز کے لیے تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔