گاڑی کا پانچواں گیئر نہ لگنے پر شہری مکینک کے خلاف عدالت پہنچ گیا

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 5 دسمبر 2020
شہری کی درخواست وصول کرتے ہوئے عدالت نے مکینک محمد جنید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا . فوٹو : فائل

شہری کی درخواست وصول کرتے ہوئے عدالت نے مکینک محمد جنید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا . فوٹو : فائل

 کراچی: گاڑی کا پانچواں گیئر نہ لگنے پر شہری نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مکینک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جس پر عدالت نے مکینک کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق گلشن اقبال کے شہری قادر خان نے مکینک محمد جنید کے خلاف کنزیومر کورٹ (صارف عدالت) میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ انجن کی تبدیلی کے بعد بھی کار پانچویں گیئر میں نہیں جاتی، میں نے انجن بنوانے کے عوض 44 ہزار روپے کی رقم ادا کی، مکینک نے کام ٹھیک نہیں کیا، مجھے انجن بنوانے کے عوض دیے گئے 44 ہزار روپے واپس دلائے جائیں ساتھ ہی نقصان کی میں 2 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کیا جائے۔

شہری کی درخواست وصول کرتے ہوئے عدالت نے مکینک محمد جنید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔