سنگدل باپ کا ظلم؛ بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے 5 بچے نہر میں پھینک دیئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 دسمبر 2020
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

پتوکی میں سنگدل باپ نے ظلم کی انتہا کرتےہوئے بیوی کے ساتھ مبینہ جھگڑے کے بعد اپنے 5 بچےجمبر لنک نہر میں پھینک دئیے۔

پتوکی میں سنگدل باپ نے سفاکیت کی تمام حدیں پار کردیں، نواحی قصبے پھولنگر میں سنگدل باپ نے بیوی سے جھگڑے پر اپنے 5 معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا جن میں سے 4 سالہ فضاء اور 2 سالہ احمد کی لاشیں ریسکیو اہلکاروں نے نہر سے نکال لیں۔

5 گھنٹے ریسکیو آپریشن جاری رہنے کے باوجود باقی 3 بچوں 10 سالہ نادیہ، 8 سالہ زین محمد اور 5 سالہ نفیسہ کی تلاش میں کامیابی نہ ہو سکی جس پر آپریشن صبح تک روک دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ ڈی پی او قصورنے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ ملزم سے باقاعدہ تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔