- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
روس نے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن شروع کردی
ماسکو: روس نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی تیار کردہ ویکسین کا عوامی سطح پر استعمال شروع کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کی کورونا وائرس ٹاسک فورس نے بتایا کہ ہفتے کو ماسکو کے 70 کلینکس میں کورونا وائرس ویکسین لگادی گئی ہے۔
ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ روس میں سب سے پہلے ڈاکٹروں، طبی عملے، اساتذہ اور سماجی کارکنوں کو ویکسین لگائی جائے گی کیوں کہ وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ بھی انہی لوگوں کو ہے۔
خبر رساں ادارے نے بتایا کہ جن افراد کو ویکسین لگائی گئی انہیں پہلے ایک میسیج کے ذریعے اطلاع دی گئی۔ ماسکو کی ابتدائی تعلیم فراہم کرنے والے ماسکو کے شہری کو ٹیکسٹ میسیج موصول ہوا ’’آپ ایک تعلیمی ادارے میں کام کرتے ہیں اس لیے آپ کو بلامعاوضہ کورونا وائرس ویکسین فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔‘‘
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا کہ پہلے 5 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار اساتذہ، ڈاکٹر، سماجی کارکنان اور وائرس سے ممکنہ طور پر سب سے زیادہ خطرے کے شکار افراد سے رابطہ کیا گیا۔
روس میں کورونا وائرس ویکسین 60 برس سے کم عمر افراد کو لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین اور گزشتہ دو ہفتے سے سانس میں مشکل کا سامنے کرنے والے افراد کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔ سپوتنک ویکسین کے دو انجکشن لگائے جائیں گے۔ دوسرا انجکشن پہلی خوراک کے 21 دن گزرنے کے بعد لگایا جائے گا۔
یہ بھی دیکھیے: صدر پیوتن کی روس میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین تیار کرنے کی ہدایت
روس میں ماسکو سب سے زیادہ وبا سے متاثر ہوا ہے جہاں روزانہ کورونا وائرس کے 7 ہزار کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں جب کہ ستمبر میں یہ تعداد 700 یومیہ تھی۔
روس نے کورونا وائرس کے لیے دو ویکسین تیار کی ہیں۔ ان میں سے سپوتنک فائیو روس کی براہ راست سرمایہ کاری سے تیار کی گئی ہے جب کہ دوسری ویکسین سائبیریا ویکٹر انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی ہے تاہم ان دونوں کی حتمی آزمائش باقی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حتمی آزمائش مکمل ہوئے بغیر ہی روس کی جانب سے سپوتنک ویکسین عوامی سطح پر استعمال کرنے کے حوالے سے سائنسی ماہرین میں تشویش پائی جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔