کراچی میں فائرنگسیاسی مذہبی کارکنوں سمیت 4 افراد قتل

پی ای سی ایچ ایس میں مذہبی کا رکن کاجھگڑا، عوامی کالونی میں سیاسی کارکن کی ٹارگٹ کلنگ


Staff Reporter December 27, 2013
شاہ لطیف میں سیکیورٹی گارڈ پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ فوٹو:فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ن لیگ کے علاقائی عہدیدار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، شاہ لطیف میں سیکیورٹی گارڈ پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

عوامی کالونی کے علاقے کورنگی سنگر پلیہ دارالعلوم کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ن لیگ یونین کونسل نمبر 9 کا علاقائی نائب صدر 38 سالہ حمید جاں بحق ہوگیا، ملزمان ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے، ایس ایچ او عوامی کالونی حاتم مروت کا کہنا ہے کہ مقتول صبح 2 بچوں کو اقرا اسکول چھوڑنے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ تعاقب میں آنے والے ملزمان نے انھیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا، مقتول 6 بچوں کا باپ اور پرچون کی دکان کا مالک تھا، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ واقعہ سیاسی چپقلش کا نتیجہ ہے یا ذاتی دشمنی۔

 photo 4_zpse5e230f6.jpg

فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک2 قادری ہاؤس کے قریب بنگلے میں پراسرار فائرنگ سے 30 سالہ عرفان سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او صفدر مشوانی کا کہنا ہے کہ مقتول عرفان بنگلے میں قائم ایکسپورٹ امپورٹ کے دفتر گیا تھا جہاں اس کا وہاں موجود افراد سے کسی بات پر جھگڑا ہوا اور اس دوران ہونے والی فائرنگ سے وہ زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا، مقتول غریب آباد کا رہائشی اور سنی تحریک کا سابق کارکن تھا، مقتول کا مبینہ طور پر کرمنل ریکارڈ بھی ہے۔ لیاری کے علاقے چاکی واڑہ میں فائرنگ سے پھول پتی لائن کا رہائشی28 سالہ عمران ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ عمران کو لیاری گینگ کے ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔

منگھوپیر کے علاقے غازی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔ نیشنل ہائی وے منزل پٹرول پمپ کے قریب محمد قاسم نامی پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عبداﷲ گوٹھ کا رہائشی اور سیکیورٹی گارڈ تھا، دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ہے۔ فائرنگ سے چاکی واڑہ کے علاقے میراں ناکہ ماما سوئٹ کے قریب 28 سالہ سجاد اور بلدیہ ٹاؤن میں 25 سالہ فیصل زخمی ہوگیا۔علاوہ ازیں ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے25سالہ کاشف ولد مشتاق، ناظم آباد میں شعیب ولد سلام، میٹروول میں 35سالہ ضیا الدین ولد معین الدین، اورنگی ٹاؤن علیگڑھ بازار میں 18سالہ بلال ولد لیاقت اور20سالہ اسامہ ولد امین مرزا، ناظم آباد نمبر 2میں32سالہ انور ولد مصطفیٰ زخمی ہوگئے۔،کورنگی نمبر5میں ایک گھر میں پر اسرار طور پر آگ لگنے سے32سالہ صائمہ اور اس کا3 سالہ بیٹا یاسر جھلس کر زخمی ہو گئے۔