بورس جانسن کی لاعلمی بھارتی کسانوں کے احتجاج کو پاک بھارت مسئلہ قرار دیدیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان جو کچھ ہورہا ہے اس پر شدید تحفظات ہیں، برطانوی وزیراعظم


ویب ڈیسک December 10, 2020
پاکستان اور بھارت کے درمیان جو کچھ ہورہا ہے اس پر شدید تحفظات ہیں، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج سے ہی لاعلم نکلے اور پارلیمان میں انہوں نے اس کو پاک بھارت مسئلہ قرار دے دیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو سوشل میڈیا پر اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع سمجھ بیٹھے اور دونوں ممالک کو مسئلہ حل کرنے پر زور دیا۔



برطانوی پارلیمنٹ میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج پر برطانوی حکومت کا کیا موقف ہے اور کیا آپ بھارتی وزیراعظم سے مسئلہ کے جلد حل کے لیے کہیں گے، برطانوی وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان جو کچھ جاری ہے اس پر شدید تحفظات ہیں تاہم اس مسئلہ کو دونوں ممالک نے مل کر حل کرنا ہے۔

https://twitter.com/Afzal4Gorton/status/1336667817131859968

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو پاکستان اور بھارت سے جوڑنے پر ٹوئٹر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور بورس جانسن کی لاعلمی پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں