مریم نواز کا لاہور کی روایتی کڑاہی پر دل چسپ تبصرہ

ویب ڈیسک  جمعرات 10 دسمبر 2020
مریم نواز لکشمی چوک پر روایتی کڑاہی سے لطف اندوز ہورہی ہیں(فوٹو، اسکرین گریب)

مریم نواز لکشمی چوک پر روایتی کڑاہی سے لطف اندوز ہورہی ہیں(فوٹو، اسکرین گریب)

 لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور جلسے کے عوامی مہم کے دوران لاہور کی روایتی کڑاہی سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔ 

لاہور میں 13 دسمبر کو اپوزیشن کے جلسے کے لیے عوامی رابطہ مہم کے دوران مریم نواز ریلی کی شکل میں لاہور کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی لکشمی چوک کے روایتی بٹ کڑاہی ہوٹل پہنچیں۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1337040648554352644?s=20

اپنے روایتی ذائقے کے باعث  کڑاہی کے ہوٹل پر مریم نواز نے مریم اورنگزیب، پرویز رشید، محمد زبیر اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ کڑاہی کھائی۔ بعدازں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے کڑاہی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا’’کمال کڑائی‘‘ تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔