کوچ بابر اعظم کو قیادت سونپنے کا تجربہ کامیاب ہونے کے لیے پرامید

تجربے کے ساتھ بطور کپتان بابراعظم اور ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، کوچ


Sports Reporter December 12, 2020
تجربے کے ساتھ بطور کپتان بابراعظم اور ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، کوچ۔ فوٹو: فائل

مصباح الحق تینوں فارمیٹ میں بابر اعظم کو قیادت سونپنے کا تجربہ کامیاب ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ہر ذمہ داری کے ساتھ ایک چیلنج بھی سامنے آتا ہے، اس کو مکمل کرنے سے ہی کامیابی ملتی ہے، بابر اعظم نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی اوور ون ڈے میں بطور کپتان کھیلتے ہوئے رنز بھی کیے، انھوں نے قیادت کا دباؤ نہیں لیا، وقت کے ساتھ ان کو معاملات کی سمجھ آتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی کپتان ہونے کی وجہ سے یہ اندازہ بھی ہوتا جائے گا کہ کس فارمیٹ کے لیے کون سا کھلاڑی کیسا پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،تجربے کے ساتھ بطور کپتان بابراعظم اور ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

مقبول خبریں