نجی ایئرلائن سیرین ایئر کو بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی

سیرین ائرکو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت ایوی ایشن ڈویڑن نے کابینہ کی منظوری کے بعد دی،ذرائع


Staff Reporter December 18, 2020
سیرین ائرکو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت ایوی ایشن ڈویڑن نے کابینہ کی منظوری کے بعد دی،ذرائع۔ فوٹو:فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئرلائن سیرین ایئرکو بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی اجازت دیدی۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نجی ایئر لائن کو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دیتے ہوئے،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، سی اے اے نے نجی ائرلائن کوبین الاقوامی فلائٹ شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق سیرین ائرکو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت ایوی ایشن ڈویڑن نے کابینہ کی منظوری کے بعد دی،نجی ائیر لائن سیرین ائیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اپنا فلائٹ آپریشن جنوری 2021سے شروع کرے گی۔