پشاور سے گرفتار رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کراچی منتقل کردیا گیا

کراچی سہراب گوٹھ کی تفتیشی پولیس پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما کو پشاور سے کراچی لائی، ملزم نامعلوم مقام پر منتقل


Staff Reporter December 18, 2020
علی وزیر کو سہراب گوٹھ کراچی میں چند روز قبل نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے (فوٹو : فائل)

پشتون تحفظ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پشاور سے گرفتار کرنے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سہراب گوٹھ انویسٹی گیشن پولیس نے پشاور سے گرفتار ہونے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پشاور سے کراچی منتقل کردیا۔


تفتیشی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم علی وزیر کو خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی ائیر پورٹ لے کر آئے اور وہاں سے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ملزم علی وزیر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 876/20 درج ہے۔


اس مقدمے میں پولیس علی وزیر کے ساتھی مقامی رہنما نور اللہ ترین سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرچکی ہے، سہراب گوٹھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی ایم کے کارکنان بھی شامل ہیں جو اپنے رہنما علی وزیر کی گرفتاری پر سپر ہائی وے پر احتجاج کر رہے تھے۔