روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے 80پیسے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter December 21, 2020
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے 80پیسے کی سطح پر بند ہوئی(فوٹو، فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو دوبارہ روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 63پیسے کے اضافے سے 160روپے 71پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے کے اضافے سے 160روپے 80پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

مقبول خبریں