ڈرامہ ’بھڑاس‘ کے سیٹ پرلی گئیں طوبیٰ عامرکی تصاویروائرل

طوبیٰ عامر معروف اداکارہمایوں سعید کے بھائی سلمان سعید کے ساتھ تصاویرکا حصہ ہیں


ویب ڈیسک December 22, 2020
طوبیٰ عامر ڈرامے ’بھڑاس‘ میں اداکاری کرتی ہوئی نظر آئیں گی: فوٹو: فائل

میزبانی کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی طوبیٰ عامر کی ڈرامے 'بھڑاس' کے سیٹ پرلی گئیں تصاویر وائرل ہوگئیں۔

میزبان وسیاست دان عامرلیاقت حسین کی اہلیہ وٹی وی میزبان طوبیٰ عامراب میزبانی کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی اپنی قسمت آزمانے جارہی ہیں۔ طوبیٰ عامرڈرامے 'بھڑاس' میں اداکاری کرتی ہوئی نظرآئیں گی۔ ڈرامے کی شوٹنگ جاری ہے اوراسی دوران طوبیٰ عامر کی سیٹ پرلی گئیں تصاویروائرل ہوگئی ہیں۔



طوبیٰ عامرمعروف اداکارہمایوں سعید کے بھائی سلمان سعید کے ساتھ تصاویرمیں نظر آرہی ہیں جواس ڈرامے کا حصہ ہیں۔



واضح رہے کہ طوبیٰ عامر اس سے قبل شوہرعامر لیاقت کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔