علی ظفر کے سندھی گیت ’اَلّے‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیئے

سندھی گیت کو یوٹیوب پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے


ویب ڈیسک December 23, 2020
سندھی گیت کو یوٹیوب پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے (فوٹو: فائل)

گلوکار علی ظفر کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے سندھی گیت ''الے'' نے کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیئے۔

بلوچی گیت '' لیلا و لیلا '' کے سپر ہٹ ہونے کے بعد علی ظفر نے گزشتہ ماہ سندھی زبان میں گایا ہوا گیت 'الّے' ریلیز کیا تھا جسے کافی پسند کیا گیا۔ دونوں گانوں کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں علی ظفر کے ساتھ 13 سالہ عروج فاطمہ نے بھی گلوکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔



لیلا و لیلا کی مقبولیت کے بعد 'الّے' کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک ماہ کے دوران اس گیت کو یوٹیوب پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جوکہ دیگر گیتوں کے مقابلے میں اس گیت کی بڑی کامیابی ہے۔






View this post on Instagram


A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)




دوسری جانب علی ظفر نے بھی اپنے گیت کی کامیابی پر 'اَلے' گیت کا پوسٹ بھی جاری کیا ہے میں گانے میں اُن کے ساتھ شامل فاطمہ عروج اور عابد بروہی بھی نظر آرہے ہیں۔