زیادہ معاوضہ، جسپریت بمرا نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 27 دسمبر 2020
فٹنس مسائل کا شکار روہت شرما اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ فوٹو : فائل

فٹنس مسائل کا شکار روہت شرما اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: جسپریت بمرا نے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے میں ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

جسپریت بمرا نے رواں برس بورڈ سے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے میں ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جب کہ فٹنس مسائل کا شکار روہت شرما اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

اگرچہ بی سی سی آئی کی جانب سے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والوں میں کوہلی سرفہرست ہیں تاہم اس سال چونکہ انھوں نے آسٹریلیا سے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلا، اس لیے ایک اضافی میچ فیس کی وجہ سے سب سے زیادہ تنخواہ بمرا کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔