ڈی جی خان تیز رفتار مسافر وین کھائی میں جاگری 7 افراد جاں بحق

حادثہ سڑک شکستہ ہونے کے باعث پیش آیا


Numainda Express December 28, 2020
حادثہ سڑک شکستہ ہونے کے باعث پیش آیا

مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر راکھی گاج کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


فورٹ منرو سے ڈیرہ غازیخان آنے والی مسافر وین کو حادثہ روڈ شکستہ ہونے کے باعث پیش آیا ، ریاض ولد ایوب ،محمد وقاص ولد اسلام،وزیر ولد شیر دل ،امتیاز ولد احمد بخش،قسمت خان ولد فاروق اسکا بیٹا محمد اربا ولد قسمت خان اور ایک نامعلوم شخص موقع پر چل بسے جن کی نعشیں مقامی افراد اور بارڈر پولیس نے مل کر نکال لیں۔

گاڑی کے ڈرائیور مہربان ولدعبد الرحمن سمیت دیگر زخمیوں کو گہری کھائی سے نکالنے کا کام رات گئے تک جاری رہا ، اندھیرے اور دھند کے باعث امدادی کاروائیوں میں دشواری پیش آتی رہی ۔

 

مقبول خبریں