آصف زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک  پير 28 دسمبر 2020
ضمنی اور سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن حصہ لے گی،شیخ رشید فوٹو: فائل

ضمنی اور سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن حصہ لے گی،شیخ رشید فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اورانہوں نے جیل کا زیادہ عرصہ اسپتالوں میں گزارا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے لانگ مارچ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے بجائے یہ لونگ مارچ کریں گے، زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اورزرداری نے جیل کا زیادہ عرصہ اسپتالوں میں گزارا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت کے ماتحت تمام محکموں کا دورہ کررہا ہوں۔ پولیس، نادرا، آئی سی ٹی کے مشترکہ تین سروس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن 24 گھنٹوں میں مکمل ہوگی جب کہ ای اسٹمپنگ شروع کرنے کی ہدایت سمیت آئی سی ٹی کی تنظیم نوکی ہدایت کی ہے اور8 محکمے ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے فوڈ بازارکھولنے کا فیصلہ کیا ہے، پورے اسلام آباد کا پٹوارخانہ ایک ماہ میں ختم کردیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ انڈر19 وزیراعظم کے نعرے مراد علی شاہ نے لگوائے ہیں، سینٹ کے الیکشن پریہ حصہ لیں گے، اچھی بات ہے یہ سنیٹ کے الیکشن میں حصہ اوراستعفی پردوبارہ غورکریں گے۔

اس سے قبل شیخ رشید نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہوتا دیکھ رہا ہوں، حالات وہ نہیں جو دکھائی دے رہے ہیں، استعفوں کا معاملہ 31 دسمبرسے 31 جنوری تک چلا گیا ہے، پی ڈی ایم کی گیڈر بھپکیوں سے عمران خان 31 جنوری تو کیا 31 مارچ کو بھی استعفی نہیں دے رہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے اپوزیشن سینیٹ کے الیکشن اور ضمنی انتخابات دونوں میں حصہ لے گی، اپوزیشن میں استعفوں پر اختلاف اور لانگ مارچ پراتفاق ہے، استعفے دینے کی بجائے اپوزیشن لانگ مارچ کرے گی، انہوں نے جب آنا ہے آئیں، اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔