ندا یاسرکا اپنے مارننگ شوپرتنقید کرنے والوں کودماغی علاج کروانے کا مشورہ

ویب ڈیسک  بدھ 30 دسمبر 2020
مارننگ شوہاسٹ ندا یاسرکو اس وقت بہت غصہ آیا جب مداحوں نے ان کے مارننگ شوسے متعلق تنقید کی

مارننگ شوہاسٹ ندا یاسرکو اس وقت بہت غصہ آیا جب مداحوں نے ان کے مارننگ شوسے متعلق تنقید کی

 کراچی: اداکارہ ومیزبان ندا یاسرنے اپنے مارننگ شوپرتنقید کرنے والوں کو دماغی علاج کروانے مشورہ دے دیا۔

مارننگ شوہاسٹ ندا یاسرکو اس وقت بہت غصہ آیا جب مداحوں نے ان کے مارننگ شوسے متعلق تنقید کی۔ ہوا کچھ یوں کہ میزبان نے اپنے مارننگ شومیں مختلف سیگمنٹس کے لیے اسٹوڈیوزمیں بیل (گھنٹیاں) لگوائیں اورگھنٹیوں کوسیگمنٹس میں بجایا جس پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک صارف نے کہا کہ آپ سب سمجھ داراوربا شعورہیں لیکن آپ نے اپنے مارننگ شومیں گھنٹیاں لگواکراوربارباربجا کرشو کومندرہی بنادیا، جس پرمیزبان سے برداشت نہ ہوا اورانہوں نے صارف کواپنے دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔