یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

ویب ڈیسک  بدھ 30 دسمبر 2020
وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کرےگی، ذرائع.فوٹو:فائل

وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کرےگی، ذرائع.فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق یکم جنوری  سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے،  وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے  بعد حتمی فیصلہ اور کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔