ٹنڈوالہیار؛ بھتیجے نے مکان ہتھیانے کیلیے چچا کو قتل کردیا

نامہ نگار  اتوار 3 جنوری 2021
 ارباب خاصخیلی نے جمن پرڈنڈوں کی بارش کردی، مقتول نے بھیک مانگ کر ملزم کی پرورش کی، مقدمہ درج۔ فوٹو: فائل

 ارباب خاصخیلی نے جمن پرڈنڈوں کی بارش کردی، مقتول نے بھیک مانگ کر ملزم کی پرورش کی، مقدمہ درج۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالہیار: بھیک  مانگ کر بھتیجے کا پیٹ پالنے والے چچا کو احسان فراموش بھتیجے نے قتل کردیا۔

بی سیکشن تھانے کی حدود میں غازی کالرو کے رہائشی ارباب خاصخیلی نے اپنے چچا  جمن کو ڈنڈے مار مار کرقتل کردیا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا۔بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او عمران خان چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ارباب خاصخیلی نے اپنے چچا کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کردیا۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقتول فقیر منش آدمی تھا جو بھیک مانگ کر اپنے بھتیجے اور اس کی فیملی کا گھر چلاتا تھا۔ مقتول کا چھوٹا سا مکان ہے جس کے تنازع پر تلخ کلامی ہوئی جس پر بھتیجے نے طیش میں آکر ڈنڈے مار کر چچا کو قتل کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔