- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
نادیہ خان ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
کراچی: پاکستان ٹی وی کی معروف اداکارہ و مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھ گئیں۔
نادیہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کے بندھن میں بندھنے کی اطلاع دی اورکہا کہ وہ مزید تصاویر بھی شیئر کریں گی۔
سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کی مزید تصاویر بھی گردش کررہی ہیں جن میں نادیہ خان سبز رنگ کے دلہن کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ایک تصویر میں نادیہ خان اپنے شوہر کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تاہم نادیہ خان کے شوہر کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے خود کوئی تفصیلات شیئر کیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ان کے شوہرایئرفورس پائلٹ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے نادیہ خان کی تیسری شادی کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی۔ نادیہ خان اس سے قبل دو بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں لیکن دونوں بار ان کی شادی ناکام ہوگئی۔ نادیہ خان کے تین بچے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔