کوٹری میں مندر کی مورتیوں کو پہنائے گئے زیورات چوری

مندر انچارج شنکر کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا


ویب ڈیسک January 04, 2021
چوری کی واردات گروبالمیک گجراتی مندر میں ہوئی، تھانہ کوٹری پولیس۔ فوٹو:فائل

گروبالیمک مندر سے چورمورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تاج چوری کرکے لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری کے علاقے الشہباز کالونی میں واقع مندرمیں چوری کی واردات، چورمورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تاج چوری کرکے لے گئے۔

تھانہ کوٹری پولیس کے مطابق چوری کی واردات گروبالمیک گجراتی مندر میں ہوئی، اور مندرانچارج شنکر کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔