ارطغرل غازی کے ’’ابن العربی‘‘ کی فیروز خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش

ویب ڈیسک  پير 4 جنوری 2021
کیا آپ میرے ساتھ کسی پراجیکٹ میں کام کرنا چاہیں گے؟ ترک اداکار عثمان سویقوت

کیا آپ میرے ساتھ کسی پراجیکٹ میں کام کرنا چاہیں گے؟ ترک اداکار عثمان سویقوت

 کراچی: مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ’’ابن العربی‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار عثمان سویقوت نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پاکستانی مداحوں سمیت اداکاروں کے دل ودماغ پر چھایا ہوا، یہی وجہ ہے کہ بیشتر اداکار اس ڈرامہ سے متعلق اپنی مثبت یا منفی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اس بار اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کرنے والے اداکار فیروز خان ’’ابن العربی‘‘ کی ایک پوسٹ شیئر کرنے کی وجہ سے خبروں کے زینت بن گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کر واپس آنے کی وجہ بتا دی

چند روز قبل ہی شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کرنے والے اداکار فیروز خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ڈرامہ ارطغرل غازی میں معروف صوفی بزرگ “ابن العربی” کا قول شیئر کیا۔


View this post on Instagram

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

فیروز خان کی پوسٹ پر ارطغرل غازی میں ’’ابن العربی‘‘ کا کردار ادا کرنے والے امریکی نژاد ترک اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’ ابن العربی کے ان سنہری حروف کو شیئر کرنے کا شکریہ‘‘۔

بعد ازاں ترکش اداکار عثمان سویقوت نے فیروز خان کی ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ میں نے سنا ہے کہ آپ نے دین اسلام کی خدمت کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، میرا یقین ہے کہ اسلام کی خدمت کرنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں‘‘۔

ارطغرل غازی کے مشہور اداکار نے لکھا کہ ’’ برائے مہربانی مجھے ضرور بتائیے گا، اگر میں آپ کے لیے کچھ کرسکوں یا پھر آپ میرے ساتھ کسی پراجیکٹ میں ساتھ کام کرنا چاہیں‘‘۔

اداکار فیروز خان نے ترک اداکار کی پوسٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اعلیٰ مقصد کے حصول کے لیے دوبارہ شوبز میں واپس آگیا ہوں، آپ کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گا، چلو کچھ مل کر کرتے ہیں‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔