ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2007 کیسزرپورٹ؛ 40 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 جنوری 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار898 کورونا ٹیسٹ کیے گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار898 کورونا ٹیسٹ کیے گئے

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2007 کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق جب کہ 2007 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔

ملک بھرمیں اب تک 10 ہزار568 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار898 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تاہم ملک بھرمیں اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 24 ہزار4، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 111 ، خیبرپختونخوا 60 ہزار 751، بلوچستان میں 18 ہزار351 کیسز، ‏اسلام آباد 38 ہزار 970، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار451 ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔