- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
کراچی؛ کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا
کراچی: فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہارون آباد سائٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا بابر کانٹا کے قریب کیمیکل کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرنا پڑے، اور شدت کو دیکھتے ہوئے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری میں بھاری مقدار میں لیوبریکینٹ اسپرے موجود تھا، آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اور پولیس قریب نہیں جا سکتے تھے، تاہم متاثرہ فیکٹری سے متصل فیکٹریوں اور گوداموں کو خالی کروادیا گیا، جب کہ فیکٹری سے 8 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا جو معمولی نوعیت کے زخمی ہیں۔
چیف فائر آفیسر مبین احمد نے بتایا کہ متاثرہ فیکٹری کیمیکل کی ہے اور اس میں بڑی مقدار میں پیٹرول اور تھنر موجود تھا، جب کہ آگ کے بعد فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں بھی آرہی تھیں، 12 فائر ٹینڈرز موقع پر مصروف عمل تھے، 6 فائر ٹینڈر کے ایم سی جب کہ 6 دیگر محکموں کے ہیں، پاک بحریہ اور کے پی ٹی کے فائر ٹینڈرز اور عملے نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، جب کہ ایک اسنارکل اور ایک ریسکیو یونٹ بھی موقع پر موجود رہا، آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ٹیم اور فائر ٹینڈرز نے بھی آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
آگ کی شدت کی اطلاع ملنے کے بعد ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ہنگامی حالت نافذ کردی، اور بتایا کہ ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا، پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز آتشزدگی کے مقام کی جانب روانہ کئے گئے، جب کہ ہائیڈرنٹس سیل کے افسران کو بھی آتشزدگی کے مقام پر روانہ کردیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو فون کیا اور آگ پر فوری طور پر قابو پانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی جائے کہ کم سے کم نقصان ہو، اور مجھے آگ پر قابو پانے کے حوالے سے اپ ڈیٹ بھیجتے رہیں۔
صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے ایم ڈی سائٹ کو فیکٹری حادثے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری مالکان اپنے ورکرز کی جانوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کریں، غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔