ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھی پری کی آمد

انوشکا اور میں زندگی کے نئے باب کی شروعات پر بہت زیادہ خوش ہیں، ویرات کوہلی


ویب ڈیسک January 11, 2021
انوشکا اور میں زندگی میں نئے باب کی شروعات پر بہت زیادہ خوش ہیں، ویرات کوہلی۔ فوٹو: فائل

نامورکرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

مشہور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ننھی پری اور انوشکا دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔

https://twitter.com/imVkohli/status/1348580955594768385

ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے کہا کہ مداحوں کو یہ خبر سناتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج دوپہر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، تمام لوگوں کے پیار، دعائیں اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں زندگی کے نئے باب کی شروعات پر بہت زیادہ خوش ہیں تاہم امید ہے کہ اس موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھی پری کی آمد کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹرز اور اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جارہی ہے اور ننھی پری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں