امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2021
 ٹرمپ کیپٹل ہل مظاہرے پر اب سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے . فوٹو : فائل

ٹرمپ کیپٹل ہل مظاہرے پر اب سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے . فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی وہ کیپٹل ہل مظاہرے پر اب سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان نےٹرمپ کےخلاف مواخذےکی منظوری دے دی، صدرٹرمپ کےمواخذے کےحق میں 232اورمخالفت میں 197ارکان نےووٹ دیا، ایوان نمائندگان میں قرارداد منظوری کے بعد مواخذے کا معاملہ سینیٹ میں جائے گا،  ٹرمپ کیپٹل ہل مظاہرے پر اب سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر کے جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا جب جو بائیڈن کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کی جارہی تھی۔ واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے مواخذے کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت اگر صدر ملکت کسی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل نہ ہوں تو نائب صدر سمیت کابینہ اکثریت کے تحت صدر کو ہتانے کا اختیار رکھتی ہے اور اس کے بعد نائب صدر ملک کے صدر کی حیثیت سے اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔