بلدیاتی انتخاباتسندھ ہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرینگےقائم علی شاہ

صوبے سے کمانے والے اسکی ترقی میں حصہ دیں،رواں مالی سال امن وامان پر60ارب خرچ کرینگے


Staff Reporter January 01, 2014
صوبے سے کمانے والے اسکی ترقی میں حصہ دیں،رواں مالی سال امن وامان پر60ارب خرچ کرینگے. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کاسندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت 18جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کیلیے تیارہے اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ سابق چیف جسٹس بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد جلدچاہتے تھے جبکہ گورنرسندھ اور متحدہ قومی موومنٹ سے رابطے میں ہیں اورمذاکرت کے لیے نئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی ہے۔جو اس صوبے میں آمدنی حاصل کر رہے ہیں انکو اس صوبے کی ترقی میں اپنا حصہ دینا چاہیے۔ پیرکو وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی جبکہ کراچی بارایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی بارایسوسی ایشن کو 15لاکھ روپے کی گرانٹ کاچیک دیا ۔

جبکہ کراچی بارکے مطالبے پرکراچی بارکے 12ہزار ممبران کے لیے 500ایکڑ اراضی، سٹی کورٹ میں ججوں، وکلااور سائلین کے لیے لفٹ کی سہولیات فراہم کرنے کااعلان کیا۔ انھوں نے کہاکہ امن وامان کامسئلہ 30سے 35سال پرانا ہے۔ 2013میں بہت کوششیں کی گئی کہ پیپلز پارٹی کی حکومت قائم نہ ہوسکے۔ کراچی کے حالات میں بہتری کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیںمل کر اقدام کررہی ہیں جس کے جلدبہتر نتائج آئیں گے۔ سندھ حکومت نے گزشتہ 5سال میں 2لاکھ نوجوانوں کو ملازمتیں اور ڈیڑھ لاکھ کوتربیت دی۔ مستحق خواتین میں اراضی تقسیم کی۔ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام بھی متعارف کرایا۔ انھوں نے کہاکہ کہ جس طرح دیگرسیاسی جماعتوں کوبل پرتحفظات تھے، فیصلے پرہمیں تحفظات ہیںاس لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیاجائیگا۔