بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ کا حل، ملزمہ رشتہ دار نکلی

زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا


ویب ڈیسک September 27, 2026

تھانہ مندرہ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کی ملزمہ  رشتہ دار خاتون کو گرفتار کرلیا ہے.

ساڑھے 4 تولے مسروقہ طلائی زیورات و رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے.

ملزمہ نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر گھر میں چوری کی واردات کی اور فرار ہو گئی،

مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا.

زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا.