پولیس کے مزید 199 افسر و جوان کورونا وائرس کے شکار

کوروناوائرس سے متاثرہ افسران اورجوانوں کی مجموعی تعداد5246 ہوگئی،عالمی وباسے 23 پولیس افسران اور جوان شہید


Staff Reporter January 21, 2021
زیرعلاج افسران وجوانوں کی تعداد614 رہ گئی،4609 افسران وجوان صحت یاب ہوکرگھرجاچکے ہیں،ترجمان سندھ پولیس فوٹو: فائل

گزشتہ 4 روزکے دوران سندھ پولیس کے مزید 199 پولیس افسر اور جوان کوروناوائرس کا شکا ہوگئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے کورونا وائرس کے 199 کیس مثبت آئے ہیں ،کورونا وائرس سے متاثرہ افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد 5246 ہوگئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 23 پولیس افسران اور جوان شہید ہوچکے ہیں، زیر علاج افسران اورجوانوں کی تعداد 614 ہے ابتک 4609 افسران اور جوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اوراس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اورجوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم ہیں۔