کراچی:
شہر قائد میں سائٹ ایریا میٹرو سینٹر کے قریب بدھ کی رات سوا گیارہ بجے کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا راہگیر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 35 سال ہے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔