گلشن گروور کو لفظ ’ بزرگ‘ کی غلط ادائیگی پر شرمندگی کا سامنا

گلشن گروور کی غلطی پر رنجیت سنگھ نے انہیں سب کے سامنے ٹوک دیا اور وہ شرمندہ ہوگئے


ویب ڈیسک January 22, 2021
گلشن گروور کی غلطی پر رنجیت سنگھ نے انہیں فوری ٹوک دیا۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے اداکار گلشن گروور کو لفظ ' بزرگ ' کی غلط ادائیگی پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا۔

بھارتی چینل نے مقبول شو'' کپل شرما '' کی نئی قسط کا پرومو انسٹا گرام پر جاری کیا جس میں اس بار بطور مہمان سینئر اداکار رنجیت سنگھ، بندو نانو بھائی اور گلشن گروور شرکت کر رہے ہیں۔

متعدد فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے رنجیت سنگھ نے پہلی فلم کے بعد والد صاحب کے ردعمل سے متعلق بتایا کہ میری پہلی فلم ' شرمیلی' میں اداکارہ کے کپڑے پھاڑنے اور بال کھینچے کی کوشش کرنے کی وجہ سے والد نے مجھے گھر سے نکال دیا تھا کیوں کہ اُن کا کہنا تھا کہ یہ کیسا کام ہے اگرچہ کچھ کرنا ہی تھا تو کسی ڈاکٹر، میجر یا آفیسر کا کردار ادا کرتے تو اچھا ہوتا، اب میں کیا منہ لے کر امرتسر جاؤں گا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CKTu7q0HTER/"]

گلشن گروور نے فلموں میں آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں رنجیت صاحب کو اور بہت سے کھل نائیکوں کو دیکھ کر فلموں میں آیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ جوڑ کو یہ بولنے کی کوشش ہی کی تھی کہ '' میرے لیے خوشی کی بات ہے میرے بجرگ '' بس اتنا ہی کہنا تھا کہ اچانک ہی رنجیت سنگھ نے گلشن گروور کو ٹوک دیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CKV02MFHqw3/"]

رنجیت سنگھ نے گلشن گروور کو لفظ کی غلط ادائیگی پر رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ اتنی فلموں میں کام کیا ہے، پتا ہونا چاہیے کہ لفظ بجرگ نہیں ہوتا بلکہ ''بزرگ'' ہوتا ہے جس میں ' ز ' کا تلفظ آتا ہے۔

رنجیت سنگھ کے ان الفاظ پر گلشن گرور شرمندہ ہوگئے اور انہوں ںے غلطی کا اقرار کرتے ہوئے لفظ کی درست ادائیگی کی۔

مقبول خبریں