سندھ حکومت کا شاپنگ مال ہفتے میں7روز کھولنے کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 23 جنوری 2021
ایسے تمام شاپنگ مالز جو ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ہیں وہاں اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن ۔ فوٹو: فائل

ایسے تمام شاپنگ مالز جو ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ہیں وہاں اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے شاپنگ مال ہفتے میں 7روز کھولنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے شاپنگ مال ہفتے میں 7روز کھولنے کا اعلان کردیا ہے، محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مال ہفتے میں 7روز کھولے جاسکیں گے تاہم تمام شاپنگ مالز میں کورنا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام شاپنگ مالز جو ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ہیں وہاں اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔