- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
جنوبی افریقا کے ساتھ سیریزسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، وسیم خان
لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اورپاکستان کی سیریزسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، پاکستان کرکٹ اورفینز کے لیے یہ انتہائی یادگارلمحات ہیں۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے کہا کہ کوویڈ کے باوجود ڈومیسٹک میچز کے بعد ہوم سیریز ہونے سے پاکستان کی نیک نامی میں بہت اضافہ ہوگا، اب تک مجموعی طورپر ہم نے چار ہزار کے قریب کوویڈ ٹیسٹنگ کرواچکےہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی کوویڈ کےتمام تقاضے پورے کررہے ہیں۔
وسیم خان کے مطابق تنقید ہوتی رہتی ہے، ٹیم ہارے تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے، ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کام کررہے ہیں کہ تمام معاملات میں بہتری آئے، تھوڑا وقت ضرور لگےگا۔ پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ بھی ایشوز ختم ہورہےہیں۔ وسیم خان کے مطابق بورڈ سربراہ کے ساتھ اختیارات کےمعاملات پر کوئی ایشو نہیں،کلب کرکٹ کے حوالےسے چند دنوں میں پیش رفت نظر آے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔