- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
یاسر شاہ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی کیلیے پرعزم

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز ایک چیلنج ثابت ہوگی، یاسر شاہ۔ فوٹو : فائل
کراچی: معروف اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں۔
ایک پریس کانفرنس میں یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ نوجوان باؤلرز سے زیادہ اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، پرفارمنس خراب اور بری ہوتی رہتی ہے، مجھے فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں، جتنی بھی کرکٹ رہ گئی کوشش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کروں، میں فاسٹ بولرز کی مدد کرتا اور وکٹیں بھی حاصل کرتا ہوں۔
اسپنر نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں پہلے 2 دن اسپنرز کے لیے مشکلات ہوتی ہیں، گیند کے بریک نہ ہونے کے باوجود اسپنرز کی کارکردگی کا امتحان ہوتا ہے، آسٹریلیا، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کنڈیشن موافق نہ ہونے کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوئی اور زیادہ وکٹیں نہ حاصل کر سکا تاہم مسلسل بولنگ کرکے تھک جانے والے فاسٹ بولرز کی بھرپور مدد کی۔
یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ اسپنرز کے لیے مددگار اور سود مند رہے گی، جنوبی افریقا کے اسپنر کیشف مہاراج پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، دنیا کی بہترین ٹیموں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز ایک چیلنج ثابت ہوگی، نوجوان اسپنر نعمان اور ساجد خان سے اچھی توقعات ہیں، انہوں نے ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے متاثر کیا، ان سے بہت اچھی توقعات ہیں، اپنے دور کے بہترین اسپنر اوراین سی اے کے کوچ محمد ثقلین ٹریننگ سیشنز میں میری بھرپور مدد کر رہے ہیں اور ٹپس بھی دیتے رہتے ہیں جس سے میری کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔