ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شاندار کامیابی

پاکستان کی جانب سے عمر نواز، عبدالصمد ارشد اور ہارون حامد نے گول اسکور کیے


اسپورٹس ڈیسک June 05, 2026

پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں میزبان مالدیپ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

مالے میں جاری ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مالدیپ کو 0-3 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے عمر نواز، عبدالصمد ارشد اور ہارون حامد نے گول اسکور کیے۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم نے پھرتی کا مظاہرہ کیا اور تین گول داغ دیے۔

پاکستان پر پہلے میچ میں بنگلادیش سے مقابلہ برابر کرنے کے بعد مالدیپ کے خلاف میچ ہر حال میں جیتنے کا دباؤ تھا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔