بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش، پی سی بی کے زیر اہتمام ٹرائلز کا انعقاد

دو روزہ ٹرائلز میں 100 سے زائد لڑکوں اور 12 کلبز کے کھلاڑیوں کی شرکت


ویب ڈیسک October 18, 2026

بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش اور فروغ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

قلات، مستونگ اور سوراب سے سیکڑوں نوجوان کھلاڑیوں نے کرکٹ ٹرائلز میں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

فوکل پرسن وحید مینگل کے مطابق پی سی بی کے دو روزہ ٹرائلز میں 100 سے زائد لڑکوں اور 12 کلبز کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

پی سی بی کے آفیشل کوچ محمد حسن کی نگرانی میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

مقامی انتظامیہ نے کھیلوں میں دلچسپی لیتے ہوئے کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

بلوچستان کے نوجوان کرکٹرز کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کو کھیلوں کے حلقوں نے سراہا۔