راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، ملزم موقع سے فرار

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جنوری 2021
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے . فوٹو : فائل

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے . فوٹو : فائل

 راولپنڈی: تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ بوستان خان روڈ پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بوستان خان روڈ اسٹریٹ 7 میں پیش آیا، فائرنگ کی زد میں آکر شریف اور اسکا بیٹا عدیل شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد نے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں جب کہ  لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔