کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 28 جنوری 2021
کپل شرما نے پاکستان آنے کا جواب پاکستانی مداح کے سوال پوچھنے پر دیا۔ فوٹو:فائل

کپل شرما نے پاکستان آنے کا جواب پاکستانی مداح کے سوال پوچھنے پر دیا۔ فوٹو:فائل

 ممبئی: مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔

کپل شرما نے ٹویٹر پر مداحوں سے بات چیت کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ آج شام چار بجے وہ ٹویٹر پر موجود ہوں گے لہذا جس شخص کو جو بھی پوچھنا ہے اس کا جواب وہ ضرور دیں گے۔

https://twitter.com/KapilSharmaK9/status/1354729059314405384

کپل شرما کے ٹویٹ کے بعد بہت سے صارفین نے مقرر کردہ وقت پر اپنے پرستار سے سوالات کرنا شروع کر دیئے۔ اس موقع پر ایک پاکستانی مداح خاموش نہ رہا۔ چوہدری آصف نامی صارف نے کپل سے سوال کیا کہ کیا آپ کی پاکستان آنے کی کوئی اُمید ہے؟

https://twitter.com/KapilSharmaK9/status/1354742095647399946

پاکستانی مداح کے سوال پر کپل شرما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں گوردوارہ کرتار پور صاحب کے دربار پر آنا چاہتا ہوں، دیکھتے ہیں کہ وہاں کب جانا ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔