روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 31 جنوری 2021
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ سال کیسا ہوسکتا ہے۔

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ سال کیسا ہوسکتا ہے۔

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں:

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انکے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے:
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبر کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار 1فروری 2021
آج کا حاکم نمبر1 ہے
ایک ابتدا، نئی صبح اور نئے انداز کا دن جو ممکن ہے آپ کو کئی نئے راستے دکھائے اور نیا منصوبہ برائے حیات سامنے آئے۔
1،2،4،5،6، اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن اچھا رہنے کی توقع ہے۔
3،7 اور 8 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم یا رحمٰن یا اللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 2فروری 2021
آج کا حاکم نمبر9 ہے
کوئی سخت خبر جو آتشیں اسلحہ سے متعلق ہوسکتی ہے، وردی سے متعلق کوئی سخت خبر متوقع ہے، اپنے رویے کو نرم رکھیں۔
1،2،3،5،6، اور 7 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
4،8 اور 9 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر،کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یا غفار یاستار استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 3 فروری 2021
آج کا حاکم نمبر6 ہے
ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا جو کئی راحتیں لاسکتا ہے۔ امکان ہے کہ آج آپ کوئی ”گڈنیوز” سنیں گے کوئی کال یا رابطے کا کوئی اور راستہ ہوسکتا ہے۔
1،4،5،6،8اور 9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
2، 3اور 7 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص” یاخبیرُیا وکیلُ یااللہ” 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 4 فروری 2021
آج کا حاکم نمبر 5 ہے
سفر، رابطوں اور معاہدوں میں نظرثانی لازم ہے کوئی چھوٹی سی غلطی آپ کے آنے والے دنوں میں بڑا گڑھا کھود سکتی ہے۔
1،2،5،6،7اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
3،4 اور 8نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یا اللہ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 5 فروری 2021
آج کا حاکم نمبر9 ہے۔
مذہب سے منسلک لوگوں اور نیک لوگوں کی دل آزاری ہوسکتی ہے، انہیں شدت اور تلخی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
1،2،3،5،6،اور 7 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
4،8 اور 9 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورہ کہف یا یاودود یا معید یا اللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 6 فروری 2021
آج کا حاکم نمبر 3 ہے۔
پراپرٹی اور زمین سے منسلک بزنس اور کام کے لیے ایک معاون دن ہوسکتا ہے۔
مذہبی لوگ اور مذہب کو تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔
2،3،4،7،8اور 9 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
1، 5 اور6 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”یافتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار7 فروری 2021
آج کا حاکم نمبر6 ہے۔
متعلقہ حکومتی امور اور منتظم افراد کے لیے اچھی خبر آسکتی ہے۔
1،4،5،6،8 اور 9 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
2،3اور 7نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا گولڈن رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم یا اللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔