اے ڈی بی نے پاکستان کے 1 کروڑ ڈالر کے قراقرم بانڈز فروخت کر دیے

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 30 جنوری 2021
پانچ سال کے لیے جاری بانڈز سے پاکستان کو ایک ارب 60 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔فوٹو: فائل

پانچ سال کے لیے جاری بانڈز سے پاکستان کو ایک ارب 60 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے قراقرم بانڈز فروخت کر دیے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 28 جنوری کو پاکستان کے قراقرم بانڈز فروخت کر دیے۔

جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے قراقرم بانڈز کی مالیت 1 کروڑ ڈالر ہے جو دو یورپی سرمایہ کاروں نے خریدے، پانچ سال کے لیے جاری بانڈز سے پاکستان کو ایک ارب 60 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔