ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹر جاری

ویب ڈیسک  پير 1 فروری 2021
محبت بھری مشقت کی ایک چھوتی چوٹی عبور کی ہے جوکہ ہم سب کی طرف سے ہے آپ سب کے لئے، ماہرہ خان۔ فوٹو:فائل

محبت بھری مشقت کی ایک چھوتی چوٹی عبور کی ہے جوکہ ہم سب کی طرف سے ہے آپ سب کے لئے، ماہرہ خان۔ فوٹو:فائل

 کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

پاکستانی ڈراموں سے اداکاری کا سفر شروع کرنے والی ماہرہ خان فلموں میں بھی اپنا خاص مقام بنانے میں ہمکنار  ہیں۔ وہ شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم رئیس میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کی اداکاری کے چرچے بالی ووڈ تک سنائی دیے۔

منفرد انداز کی وجہ سے پہچان بنانے  والی ماہرہ خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن میں بھی قدم رکھ دیا۔  اُن کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹا پر اپنی پروڈکشن کا لوگو شیئر کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں بہت زیادہ پرجوش اور گھبراہٹ کا شکار ہوں کیوں کہ میں اپنی پروڈکشن کے پہلے منصوبے پر کام شروع کر رہی ہوں۔

ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم ’ بارہواں کھلاڑی‘ کا پوسٹر بھی جاری کیا جس کی کہانی سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے در حقیقت ہم نے سخت محنت اور اور محبت بھری مشقت کا مرحلہ عبور کیا ہے۔ ہماری یہ کوشش آپ کے لیے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔